سپائسی چکن قیمہ مصالحہ۔

مزیدار چندن کباب منٹوں میں تیار۔


اجزاء

  •  گائے کا قیمہ 200گرام
  •  چکن کا قیمہ 200گرام
  •  بڑی ہری مرچیں 2 عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  •  ادرک لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ
  •  پسی ہوئی لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
  • پسا ہوا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
  • خشخاش 1 کھانے کا چمچ
  • بادام 4 سے 6 عدد
  •  سونف 1 چائے کا چمچ
  • انڈا 1 عدد
  •  فریش کریم 2 کھانے کے چمچ
  •  ہری مرچیں 4 سے 6 عدد
  • ہرادھنیا حسب پسند
  • ڈبل روٹی کا چورا تین چوتھائی پیالی
  • کوکنگ آئل حسب ضرورت


تیار کرنے کی ترکیب

  • دونوں طرح کے قیموں کو ملا کر ہری مرچیں اور ہرادھنیا شامل کرکے باریک پیس لیں ،سونف ،خشخاش اور بادام کو پیسیں اور اس میں کریم ملا کر پیسٹ بنالیں۔
  • قیمے میں نمک ،ادرک لہسن ،لال مرچ ،گرم مصالحہ،بادام کا پیسٹ، انڈا اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
کچھ دیر فریج میں رکھنے کے بعد اس کے لمبے لمبے سیخ کباب کی طرح کباب بنالیں اور فرائینگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکے سنہری فرائی کرلیں۔کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں۔

Comments