سپائسی چکن قیمہ مصالحہ۔

بیف نہاری بنانے کی ترکیب۔

مزیدار بیف بریانی کی ریسپی حاضر ہے۔ 4 لوگوں کیلئے کافی ہے۔
 - اجزاء
۔ گوشت2 کلو
 ۔ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
۔ لہسن پیسٹ 2 کھانے کےچمچ
 ۔نمک حسب ذائقہ
۔ پیاز 3-4 عدد(سلائس کاٹ لیں)
۔ آٹا 1 کپ
 ۔سونٹھ کا ٹکڑا 1 عدد(بڑا)
 ۔سونف 1.1/2 کھانے کا چمچہ
 ۔گرم مصالحہ پاﺅڈر 1.1/2 کھانے کا چمچہ
 ۔بڑی الائچی 3-4 عدد
 ۔بادیان کے پھول 3 عدد
 ۔سرخ مرچ پاﺅڈر 2 کھانے کے چمچے
۔ تیل حسب ضرورت
 ۔نمک حسب ذائقہ
 ۔ہرا دھنیا‘ادرک‘پودینہ‘لیموں گارنشگ کے لی

 تیار کرنے کی ترکیب
  • ململ کے کپڑے میں سونٹھ کا ٹکڑا‘سونف‘گرم مصالحہ پاﺅڈر‘بڑی الائچی‘بادیان کے پھول ڈال کر پوٹلی تیار کرلیں

  • پتیلی میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں

  • گوشت ادرک‘لہسن پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں

  • گوشت بھوننے کے بعد اس میں لال مرچ پاﺅڈر اور تیار کی ہوئی پوٹلی ڈال کر دوبارہ بھونیں 4-5 گلاس پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں گوشت گل جائے تو ایک کپ پانی میں آٹا گھو ل کر اس میں ڈالیں مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے تیز آنچ پر پکائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں

  • تھوڑی دیر کے بعد آنچ دھیمی کرکے ڈھکن ڈھک کر روغن اوپر آنے تک پکائیں

  • مزیدار بیف نہاری تیار ہے

  • سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے‘ادرک پودینے اور لیموں سے گارنش کرکے سرو کریں


Comments